ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے زیر اہتمام 7دسمبر کو اسپورٹس ایوارڈ پروگرام ؛ بیسٹ پلیئرس کو دیئے جائیں گے ایوارڈس

بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے زیر اہتمام 7دسمبر کو اسپورٹس ایوارڈ پروگرام ؛ بیسٹ پلیئرس کو دیئے جائیں گے ایوارڈس

Thu, 01 Dec 2016 17:45:44    S.O. News Service

بھٹکل:3 دسمبر  (ایس او نیوز)شہر کے باصلاحیت اور بہترین کھلاڑیوں کو دنیا کے پردے پر پیش کرنے اور مقامی مسلم کھلاڑیوں کو ترغیب دینے کے مقصد سےکچھ سال قائم کئے گئے بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی جانب سے مورخہ7دسمبر کی رات 30-08حمزہ نگر کے کولا میدان میں ’’ بھٹکل اسپورٹس ایوارڈ‘‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تعلقہ کے مسلم کھلاڑیوں کو اُن کے پرفارمینس کی بنیاد پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور اُن کی تہنیت کی جائے گی۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پورٹل کے مینجنگ ڈائرکٹر کے ایم وسیم نے بتایا کہ ہائی اسکول  ، پی یو کالج اور ڈگری کالجوں کے اسکول اور کالجوں کی سطح پر منعقد ہوئے کھیل مقابلوں میں چمپئین بنے طلبا کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلقہ کے بہترین کبڈی کھلاڑی ، کرکٹ، والی بال ، فٹ بال وغیرہ میں بہترین مظاہرہ پیش کرنے والے کھلاڑیوں سمیت کھیل کو تعلقہ میں فروغ دینے والے لوگوں کی شناخت کرتے ہوئے کسی ایک کومنتخب کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا جائے گا۔  مینجنگ ڈائرکٹروسیم نے بتایا کہ فی الوقت تعلقہ کے صرف مسلم کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے، مگر آئندہ سالوں میں ادارے کو مزید وسعت دیتے ہوئے  تعلقہ کے تمام طبقات کے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے بھائی چارگی اور یک جہتی کے ماحول کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

www.bhatkalsports.com  کے ذریعے بھٹکلی کھلاڑیوں کو ریاستی و قومی سطح پر پیش کرنے کا کام جاری ہے۔ ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کا پروفائیل ترتیب دیا گیا ہے اور جیسے جیسے میچس ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کی پروفائیل اُن کے پرفارمینس کی بنیادوں پر آپڈیٹ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ فی الحال بھٹکل سمیت مرڈیشور اور منکی کے کرکٹ اور کبڈی کھلاڑیوں کے بھی پروفائیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اس پر مسلسل کام ہورہا ہے۔ انہوں نے تعلقہ لیول پر اسپورٹس مقابلے آرگنائیز کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے ہفتہ دس دن قبل اپنے ٹورنامنٹ کے تعلق سے بھٹکل اسپورٹس کو خبر دیں تو ٹورنامنٹ کے تمام میچس کے لائیو اسکورنگ کی جاسکتی ہے، جس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کے پروفائیل بھی آپڈیٹ ہوتے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لائیو اسکورنگ اور مکمل کوریج کے لئے مناسب فیس لی جاتی ہے۔

وسیم نے بتایاہے کہ ویب سائٹ کے تعلق سے یا ایوارڈ پروگرام کے تعلق سے مزید کوئی جانکاری کی ضرورت ہو تو ادارے کے مینجر مبشر حسین ہلارے سے 9972818849پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: